حکومتی وزراء خود اعتراف کر چکے ہیں کہ سائفر کی کاپی وزارت خارجہ میں پڑی ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف


سائفر پر اعظم خان سے منسوب بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سائفر ایک حقیقت تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا جس کو جھٹلانے کیلئے کسی شخص کے اغواء، تشدد اور زور زبردستی سے لئے گئے اعترافی بیان کی بس اتنی ہی حیثیت اور اوقات ہے جتنی اس امپورٹڈ حکومت کی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سائفر پر اُس وقت کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، متفقہ اعلامیہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اور امریکی سفیر کا ڈی مارش آج کے نام نہاد اقبالی بیان کا جھوٹا بیانیہ تہس نہس کرنے کیلئے کافی ہے۔ حکومتی وزراء خود اعتراف کر چکے ہیں کہ سائفر کی کاپی وزارت خارجہ میں پڑی ہے۔
سائفر ایک حقیقت تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا جس کو جھٹلانے کیلئے کسی شخص کے اغواء، تشدد اور زور زبردستی سے لئے گئے اعترافی بیان کی بس اتنی ہی حیثیت اور اوقات ہے جتنی اس امپورٹڈ حکومت کی ہے، سائفر پر اُس وقت کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، متفقہ اعلامیہ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس…
— Usman Dar (@UdarOfficial) July 19, 2023
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی جان چکا ہے کہ سندھ ہاوس میں لگنے والی منڈی سے لے کر استحکام پارٹی بننے تک اور پی ٹی آئی کے خلاف منظم کریک ڈاون سے لے کر سینئر رہنماوں کی علیہدگی تک یہ سب کچھ صرف ایک شخص (چیئرمین پی ٹی آئی )کو گرانے کا منصوبہ تھا۔ جسے گراتے گراتے ہر وہ شخص عوام کے ہاتھوں رسوا ہوا ہے جو اس مائنس ون جیسے گھناونے منصوبے کا حصہ بنا۔ خان کل بھی کھڑا تھا آج بھی ڈٹ کر کھڑا ہے، نواز شریف کی طرح ڈیل کر کے ملک سے بھاگے گا نہیں۔ انشااللہ
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 19 minutes ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago


