Advertisement

یوکرین کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان،وزیر اعظم سمیت پاکستانی ہم مکانصب کے ملاقات کریں گے

یوکرین کے وزیر خارجہ کا دورہ 1993 میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد پہلا وزارتی دورہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 12:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوکرین کے وزیر خارجہ  دورہ پاکستان،وزیر اعظم سمیت پاکستانی  ہم مکانصب کے ملاقات کریں گے

یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا 20 تا 21 جولائی پاکستان کا دورہ کریں گے، اپنے دو روزہ سرکاری دورے میں وہ اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یوکرین کے درمیان خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

یوکرین کے وزیر خارجہ کا دورہ 1993 میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد پہلا وزارتی دورہ ہے۔ توقع ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

 
Advertisement
Advertisement