Advertisement
پاکستان

حکومت یقینی بنائے کہ نگران حکومت قومی مفاد کی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھے،شہباز شریف

قومی خزانے کو خسارے سے نقصان پہنچانے والے اداروں کی اصلاحات کا ترجیحی بنیادوں پر نفاذ یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 12:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت یقینی بنائے  کہ نگران حکومت قومی مفاد کی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھے،شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسٹیٹ اون انٹرپرائزز میں جاری اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو اداروں بشمول کارپوریشنز کی کارکردگی کے اعشاریے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جاری اصلاحات پر پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہےکہ حکومت یقینی بنائے گی کہ آئندہ نگران حکومت قومی مفاد کی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھے،پوری کوشش ہے کہ قومی ترقی کا تسلسل برقرار رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اداروں کی بہتری اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم کو بتایا گیاکہ سٹیٹ اونڈانٹرپرائزز میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے،جدید نظام اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ان اداروں کے بورڈز میں ماہرین کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خدمات کی آؤٹ سورسنگ اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں شفافیت کے عنصر کو مرکزی اہمیت دی جائے،حکومت یقینی بنائے گی کہ آئندہ نگران حکومت قومی مفاد کی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھے،پوری کوشش ہے کہ قومی ترقی کا تسلسل برقرار رہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ قومی خزانے کو خسارے سے نقصان پہنچانے والے اداروں کی اصلاحات کا ترجیحی بنیادوں پر نفاذ یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل

امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

  • ایک دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 3 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  • ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 3 دن قبل
Advertisement