عراقی حکومت نےسیکورٹی حکام کوتحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے کا حکم دیا ہے


سویڈن میں قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنے پر سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر دھاوا بول کرعمارت کو آگ لگا دی۔
درجنوں افراد سفارت خانے کے احاطے کے ارد گرد لگی باڑ پر چڑھ گئے اور کچھ نے سامنے والے گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور لاٹھیوں کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔
سویڈن کی وزارت خارجہ نے بغداد میں اپنے سفارت خانے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی اور عراقی حکام کو سفارتی مشنوں اور ان کے ملازمین کے تحفظ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
عراقی وزارت خارجہ نے سویڈن کے سفارت خانے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانوں اور سفارت کاروں پر حملے ویانا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے اور سفارت کاروں اور بین الاقوامی اداروں کے عملے پر ہونے والے تمام حملوں کو مسترد کرنے پر زور دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت نے مجاز سیکورٹی حکام کو فوری تحقیقات کرنے ، ذمہ داروں کی شناخت کرنے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا حکم دیا ہے

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 9 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 12 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 6 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل



