Advertisement

اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 25 کلو گرام منشیات برآمد کر لی

تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 7:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 25 کلو گرام منشیات برآمد کر لی

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں پانچ کارروائیاں کرتے ہوئے 25 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، یہ بات جمعرات کو اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ بونیر اور مردان کے رہائشی دو ملزمان جو کہ فلائٹ نمبر GF-771 سے جدہ جا رہے تھے، کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1200 گرام آئس منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

برہان انٹر چینج اٹک کے قریب ایک اور چھاپے میں ایک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 4.8 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کے دوران کوہستان کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

موٹروے ٹول پلازہ شیخوپورہ پر دو کارروائیوں کے دوران دو گاڑیوں سے مجموعی طور پر 18 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔ صوابی اور لاہور کے رہائشی دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران پرواز نمبر QR-617 پر قطر جانے والے مسافر کو گجرات کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 999 گرام آئس منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement