بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتہ ،ہم جنگ زدہ علاقے میں سفر کرنے والے جہازوں کو سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش روس کے اناج اور کھاد کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے


اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہاکہ روس کی طرف سے بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتہ ختم کرنے کے بعد ہم جنگ زدہ علاقے میں سفر کرنے والے جہازوں کو سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نےکہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش روس کے اناج اور کھاد کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
سیکرٹری جنرل کے نزدیک خوراک ایک ایسا موضوع ہے جس سے لاپرواہی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اناج کی برآمد کے لئے مختلف تجاویز ایجنڈے پر لائی گئی ہیں،جہاں تک روس کی طرف سے بحری جہازوں کو ہدف بنائے جانے کے امکان کی بات ہے تو یہ ایک جنگ زدہ علاقہ ہے کوئی بھی سیکرٹری جنرل سے سلامتی کی ضمانت طلب نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہاکہ مشترکہ انتظامی مرکز کا عملہ باہمی اتحاد کو یقینی بنانے کے لئے استنبول میں موجود ہے، ہم بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے پر قائم ہیں اور روس کے ساتھ طے پانے والے میمورینڈم کے اہداف سے وابستگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میمورینڈم سے وابستگی کے لئے روسی فریق کی شرائط کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اس وقت تک تمام ضروری کوششیں کر چکے ہیں تاہم انہوں نے بنکاری شرائط یا پھر بیمہ مارکیٹ جیسے مختلف پہلووں کو کنٹرول نہیں کیا۔ ہمارا فرض دوسروں کو یاد دہانی کروانا ہے اور وہ ہم کر رہے ہیں۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 8 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 4 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 4 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 8 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 10 گھنٹے قبل



