پشاور شہر کے مضافاتی علاقے سربند میں ریاض شہید چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا، پولیس
جدید آلات کی مدد سے شدت پسندوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا گیا


پشاور: پشاور میں پولیس پر ایک اور دہشت گرد حملے کو مؤثر جوابی کارروائی سے پسپا کر دیا گیا ہے۔
شہر کے مضافاتی علاقے سربند میں ریاض شہید چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی تاہم چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کر کے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر چوکی کے قریب آ رہے تھے تاہم پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد چوکی کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائی الرٹ اور بروقت جوابی فائرنگ سے دہشت گرد حملے کو پسپا کردیاگیا، جدید آلات کی مدد سے شدت پسندوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا گیا۔واضح رہے کہ پشاور اور خیبر میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں یہ دہشت گردوں کا چوتھا حملہ ہے جبکہ ریاض شہید چوکی پر اس سے قبل 7 جون کو بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
گزشتہ شب پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن کے پولیس ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر شدت پسندوں نے فائرنگ کی تھی جس سے 2 اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔بعد ازاں جمعرات کو خیبرکے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈکے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 7 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 33 منٹ قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 4 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 29 منٹ قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 35 منٹ قبل


