سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے مقدمات کی سماعت دوبارہ شروع کر دی
گزشتہ سماعت پر 9 مئی کو منصوبہ بند حملوں کی تفصیلات سامنے آئیں، اٹارنی جنرل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جمعہ کو فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت دوبارہ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل 6 رکنی بینچ فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان (اے جی پی) منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر 9 مئی کو منصوبہ بند حملوں کی تفصیلات سامنے آئیں۔
"فوٹوگرافک شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ حملے میں ملوث تمام لوگوں کے چہرے صاف تھے، اس واقعے کے بعد، صرف 102 افراد کو انتہائی محتاط انداز میں گرفتار کیا گیا،" منصور نے کہا۔
اے جی پی نے کہا، 'میں دوبارہ کہنا چاہتا ہوں کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی مستقبل میں دوبارہ اس کی اجازت دی جائے گی'۔
اس دوران جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کس طریقہ کار کے تحت لوگوں کو فوجی تحویل میں لیا گیا ہے۔ اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ’آرمی ایکٹ کا سیکشن سول کرائمز کے بارے میں واضح ہے، اگر کوئی شہری جرم کرتا ہے تو ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت نہیں ہوسکتا‘۔
چیف جسٹس نے منصور اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 پڑھیں، جو شہریوں کے ٹرائل سے متعلق ہے۔
اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 کے مطابق اگر کوئی سویلین دفاعی امور میں مداخلت کرتا ہے تو وہ اس قانون کے دائرے میں آتا ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ فورسز کا نظم و ضبط کیسے بگڑ گیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی افسر کے کام میں خلل ڈالنا اور نظم و ضبط میں خلل ڈالنا قانون میں لکھا ہے یا اخذ کیا گیا ہے۔
منصور اعوان نے مزید کہا کہ یہ آرمی ایکٹ میں درج ہے۔ اس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے پوچھا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ آرمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق کے دائرے سے باہر ہے؟ اے جی پی نے انہیں جواب دیا کہ آرمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق پر لاگو نہیں ہوتا۔
جسٹس یحییٰ نے استفسار کیا کہ فوجی ہوں یا سویلین، کیا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کرنے والوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جائے گا؟
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- ایک گھنٹہ قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 5 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 5 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- ایک گھنٹہ قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل



