Advertisement
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس،سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نیب راولپنڈی پیش ہو گئے

اعظم خان نے کیس سے متعلق نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 21st 2023, 8:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس،سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نیب راولپنڈی  پیش ہو گئے

190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس،سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے۔ اعظم خان نے کیس سے متعلق نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق نیب میں پیشی کے موقع پر اعظم خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ایسے وقت میں اعظم خان کا نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کو تحقیقات میں بڑی پشرفت تصور کیا جارہا ہے

Advertisement
Advertisement