ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پاکستان بیور و برائے شماریات
20 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 9 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12کی قیمتوں میں استحکام رہا


اسلام آباد: ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیور و برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 9 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12کی قیمتوں میں استحکام رہا ، اس کے برعکس 30 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 10.29 فیصد، چکن 8.57، کیلا 8.34، آٹا 0.98،1کلو بناسپتی گھی 0.49، اڑھائی کلو گھی 0.39 اور 5 کلو کوکنگ آئل کی قیمت میں 0.30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 3.40 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 2.64 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ، اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 36.06فیصد، سرخ مرچ پائوڈر 2017، چینی 4.77، انڈے 4.70، گڑ 3.66 ، لہسن 2.31 اور شرٹنگ کی قیمت میں 2.64 فیصد کا اضافہ ہوا۔
17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.51 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا، 17733 روپے سے لے کر 22888 روپے ، 22889روپے سے لے کر 29517 روپے ، 29518 روپے سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 0.35، 0.20 ،0.03 فیصد کا اضافہ جبکہ آخری گروپ کے لئے 0.28 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 39 minutes ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago





