Advertisement
پاکستان

ڈی آئی جی ٹریفک لاہورکی پر اسرار موت

ڈی آئی جی ٹریفک لاہور نجی فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 22nd 2023, 8:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی آئی جی ٹریفک  لاہورکی پر اسرار موت

ڈی آئی جی ٹریفک لاہورشارق جمال کی نعش  گھر سے دور نجی فلیٹ سے ملی پولیس نےنعش قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

گھر سے دور نجی فلیٹ سے نعش کا برآمد ہونا واقع کی تحقیقات کا سبب بنا پولیس نے ایک خاتون اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا۔

شارق جمال لاہورریلوے پولیس میں بھی تعینات رہے۔

شارق جمال کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح  اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

پولیس افسران اور ڈی آئی جی کے اہل خانہ بھی جناح اسپتال لاہور پہنچ گئے۔

ڈی آئی جی شارق جمال کی نعش تھانہ نشتر کی حدود سے ملی۔

واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement