پیمرا (ترمیمی) بل پر گزشتہ ایک سال کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی، مریم اورنگزیب
تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراءکو بل میں شامل کیا گیا، بل کی تیاری پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی فعال شرکت پر ان کی مشکور ہوں


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا (ترمیمی) بل 2023ءپر گزشتہ ایک سال کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی، تمام اسٹیک ہولڈرز پی ایف یو جے، پی بی اے، ایمنڈ، سی پی این ای اور اے پی این ایس کو آن بورڈ لیا گیا اور ان کی آراءکو بل میں شامل کیا گیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیمرا (ترمیمی) بل 2023ءمنظور کرلیا ہے، یہ بل میں نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ کمیٹی کے ارکان اور میرے درمیان جامع بحث کے بعد کمیٹی نے بل کی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ پیمرا بل کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے دستخطوں سے حتمی شکل دی گئی، بل کی تیاری میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی فعال شرکت، وقت، کوشش اور قیمتی ان پٹ پر ان کی مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بل کا بنیادی مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا اور پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور اخلاقیات پر مبنی میڈیا ماحول کو فعال کرنا ہے جیسا کہ دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں رائج ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیمرا (ترمیمی) بل مختلف اہم دیرینہ مسائل اور معاملات کو حل کرے گا جن میں چیئرمین پیمرا کے اختیارات کے حوالے سے مسائل سمیت پیمرا اتھارٹی اور شکایات کونسل میں پی ایف یو جے اور پی بی اے کی نمائندگی کے فقدان، صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی تعریف شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بل کی نمایاں خصوصیات اور اس کی تیاری کے لئے وسیع شراکتی اور مشاورتی عمل کی تفصیلات سے پریس کانفرنس میں آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- a day ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 20 hours ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 21 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 days ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 21 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- a day ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a few seconds ago

