قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر نہیں پڑنے دیا جائے گا،31 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے،وزیر اعظم


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت آئی ایم ایف کی شرط پر مجبوری میں بڑھائی، ملک میں اکتیس فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے۔
پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے بجلی کی قیمت بڑھانے پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر نہیں پڑنے دوں گا،31 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے.
63 فیصد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا, بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے کیونکہ بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط تھی۔ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر بوجھ نہیں آئے گا، 300 یونٹ کے استعمال کرنے والوں پر کچھ اثر پڑے گا۔
پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معاہدے میں کلیدی کردار صدر آذربائیجان کا ہے، مصدق ملک، اسحاق ڈار کا کردار بھی بہت اہم رہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان دوست اور برادرز ممالک ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں آج اہم ترین دن ہے، معاہدے کی مدت ایک سال ہے اور اسے مزید ایک سال بڑھایا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان سے ایل این جی کا ایک جہاز ہر ماہ خریدا جائے گا، لیکن پاکستان فیصلہ کرے گا کہ مقررہ قیمت پر خریدنا ہے یا نہیں، نہ خریدنے پر پاکستان پر کوئی ہرجانہ نہیں ہوگا
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 19 hours ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 4 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 17 hours ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 5 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 13 hours ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 19 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 4 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 days ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 20 hours ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 days ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 20 hours ago



