پہلی مرتبہ ایک خاتون کو امریکی بحریہ کی سربراہی ملے گی اور وہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی رکن بھی بن جائے گی

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کو امریکی بحریہ کی سربراہی کے لیے نامزد کردیا۔ اس تاریخی اقدام کے بعد پہلی مرتبہ ایک خاتون کو امریکی بحریہ کی سربراہی مل جائے گی اور وہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی رکن بھی بن جائے گی۔
بائیڈن کا یہ حیران کن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پینٹاگون کے حکام کی ایک بڑی تعداد کو بائیڈن سے توقع تھی کہ اس عہدہ کے لیے وہ ایڈمرل سیموئیل بابرو کو نامزد کر دیں گے۔ ایڈمرل سیموئیل بابرو بحرالکاہل میں بحریہ کی کمان کرتے ہیں اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے چیلنج کا سامنا کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
تاہم حکام نے بتایا کہ فرنچیٹی اس وقت امریکی بحریہ کے لیے آپریشنز کی نائب سربراہ ہیں اور وہ بھی ان امیدواروں میں شامل تھیں جن کا اس عہدے کے لیے انتخاب کیا جانا تھا۔
ایڈمرل فرنچیٹی امریکی نیول فورسز کوریا کے کمانڈر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ وہ تجربہ کار ہیں۔ اپنے بیان میں بائیڈن نے فرانچیٹی کے 38 سال کے تجربے کا حوالہ دیا۔
بائیڈن نے بیان میں کہا کہ اپنے کیریئر کے دوران ایڈمرل فرنچیٹی نے وسیع آپریشنل اور پالیسی تجربے کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ امریکی بحریہ میں فور سٹار ایڈمرل کے عہدے تک پہنچنے والی دوسری خاتون ہیں
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 19 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 5 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 19 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 13 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل


