Advertisement
پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس ، حمار اظہر، فرخ حبیب اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے  22 افراد  اشتہاری قرار

ملزم گرفتار سے بچنے کےلئے روح پوش ہے،عدالت ملزموں کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کرے،تفتیشی افسر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 24th 2023, 10:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جناح ہاؤس حملہ کیس ، حمار اظہر، فرخ حبیب اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے  22 افراد  اشتہاری قرار

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں حمار اظہر، فرخ حبیب اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے  22 افراد  کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے 22 رہنماؤں کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کر رکھ ہے۔ 

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم گرفتار سے بچنے کےلئے روح پوش ہے،عدالت ملزموں کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کرے۔

عدالت نے تحریری فیصلہ میں لکھا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں حماد اظہر،فرخ حبیب،اعظم خان سواتی، اسلم اقبال ،علی امین گنڈا پور ،مراد سعید ،عندلیب عباس،زبیر نیازی حسان نیازی ،واثق قیوم عباسی ، عظمی خان ،علیمہ خان ، احمد خان نیازی ،خالد گجر ،کرامت علی کھوکھر ، غلام عباس ، حافظ فرحت عباس ،شفاقت سندھو علی حسن ، سعید احمد سندھ، اسد زمان اور امتیاز احمد شیخ کھوکھر کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں تمام ملزمان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گیے، تعمیل کنندہ کے مطابق ملزمان روپوش ہیں اور وارنٹ گرفتاری موصول نہیں کر رہے۔ فیصلے میں عدالت نے مزید کہا کہ تمام ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے۔

Advertisement
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 3 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 3 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 4 دن قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 12 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 11 گھنٹے قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 8 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 5 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement