پاکستانی طلبہ اپنے ذہنی افق کو وسعت دینے اور نئی معلومات کے حصول کے لیے اس تعلیمی پروگرام کو ایک موقع کے طور پر استعمال کریں،مسعود خان


امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے تعلیمی پروگرام کے تحت امریکا کا دورہ کرنے والے 25پاکستانی طلبہ پر مشتمل گروپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ذہنی افق کو وسعت دینے اور نئی معلومات کے حصول کے لیے اس تعلیمی پروگرام کو ایک موقع کے طور پر استعمال کریں۔ سٹڈی آف یو ایس انسٹی ٹیوٹس (ایس یو ایس آئی) پروگرام کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف ثقافتوں کے حامل افراد کے مابین ہم آہنگی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ 5 ہفتوں پر مشتمل یہ سالانہ پروگرام 2010 میں شروع کیا گیا۔
انہوں نے گزشتہ روز طلبہ کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ہمارے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلومات اور مہارتوں کے تبادلے کا عمل ہے اور آپ یہاں سے حاصل کردہ قابل قدر معلومات اپنے ملک میں لے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دانشورانہ صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ آپ جس ماحول جس میں کام کرتے ہیں،آپ کے ساتھی آپ کے تجربے سے براہ راست فائدہ اٹھائیں گے۔پاکستانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ طلبہ کو جو تجربہ حاصل ہوگا اور امریکا میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے جو مشاہدہ کیا ہے وہ اس مشاہدے کی گہرائی کو اپناسکیں گے۔
اس موقع پر طلبہ نے اپنے تجربات بارے آگاہ کرتے ہوئے انفرادی اور سماجی سطحوں پر نمایاں تنظیمی مہارتوں، ریاستی اور وفاقی سطح پر پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد، بات چیت کا ماحول، تنوع کو اختیار کرنے ، شمولیت کا جذبہ، مساوی مواقع کی فراہمی اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنے والے باخبر افراد کی موجودگی کو سراہا۔ انہوں نے امریکی معاشرے کے ایک متعین پہلو کے طور پر امریکی خواب کو عملی شکل دینے میں کامیابی بارے آگاہ کیا۔پاکستانی سفیر نے طلبہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے مسلسل تعاون کے منتظر ہیں

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 7 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 4 hours ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 10 hours ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 9 hours ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 10 hours ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 10 hours ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 days ago


