جناح ہاؤس حملہ کیس ، حمار اظہر، فرخ حبیب اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 22 افراد اشتہاری قرار
ملزم گرفتار سے بچنے کےلئے روح پوش ہے،عدالت ملزموں کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کرے،تفتیشی افسر


لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں حمار اظہر، فرخ حبیب اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 22 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے 22 رہنماؤں کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کر رکھ ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم گرفتار سے بچنے کےلئے روح پوش ہے،عدالت ملزموں کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کرے۔
عدالت نے تحریری فیصلہ میں لکھا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں حماد اظہر،فرخ حبیب،اعظم خان سواتی، اسلم اقبال ،علی امین گنڈا پور ،مراد سعید ،عندلیب عباس،زبیر نیازی حسان نیازی ،واثق قیوم عباسی ، عظمی خان ،علیمہ خان ، احمد خان نیازی ،خالد گجر ،کرامت علی کھوکھر ، غلام عباس ، حافظ فرحت عباس ،شفاقت سندھو علی حسن ، سعید احمد سندھ، اسد زمان اور امتیاز احمد شیخ کھوکھر کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں تمام ملزمان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گیے، تعمیل کنندہ کے مطابق ملزمان روپوش ہیں اور وارنٹ گرفتاری موصول نہیں کر رہے۔ فیصلے میں عدالت نے مزید کہا کہ تمام ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 days ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 days ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 days ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- a day ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 14 hours ago

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 4 days ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 4 days ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 days ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 4 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 14 hours ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 4 days ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 days ago






