بوران نے اپنے والد پر اس کے برانڈ کو غیر ملکی تاجر کو 41 ملین ڈالر میں فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے

ترکیہ کے معروف شیف بوراک اوزدیمیر کے اپنے والد پر فراڈ کے الزام کے بعد ان کے والد نے اسماعیل اوزدیمیر بھی میدان میں اتر گئے۔ اسماعیل نے بیٹے کے علم میں لائے بغیر اس کے برانڈ کو غیر ملکی تاجر کو 41 ملین ڈالر میں فروخت کرنے کے الزام کی تردید کردی۔
شیف بوراک کا اپنے والد اسماعیل سے چھ فروری کو جھگڑا پیدا ہوا تھا جس پر گزشتہ دنوں بوراک نے اپنے والد پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا۔ والد نے اب اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا مجھ پر الزام تراشی پبلسٹی اور شہرت کے لیے کر رہا رہے۔ بوراک ملک میں زلزلہ سے ہونے والی انسانی تباہی کو بھی غلط طریقے سے نفع حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
معروف شیف کے والد اسماعیل اوزدیمیر نے ترکیہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارم او ڈی اے ٹی وی کی طرف سے رپورٹ کیے گئے بیانات میں کہا کہ ان کے بیٹے نے تقریباً 6 ماہ قبل ملک میں آنے والی قدرتی آفت کو بھی فائدہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اس نے پروپیگنڈے کے مقصد سے زلزلہ متاثرین کو مدد فراہم کی۔ وہ زلزلہ زدگان کی مدد اپنے دل سے نہیں بلکہ کاروبار کی تشہیر کے لیے کر رہا تھا۔
والد اور بیٹے کے درمیان تنازع عدالت تک پہنچ گیا ہے۔ پہلا عدالتی سیشن ستمبر کے اوائل میں استنبول میں شروع ہونے والا ہے۔ ستمبر میں ہی ترک شیف بوراک استنبول میں اپنے نئے ریسٹورنٹ کھولیں گے۔
مقامی ترک میڈیا نے بتایا کہ مشہور ریسٹورنٹ چین کی ملکیت تقریباً 40 سال قبل ترک شیف کے والد کے نام پر رجسٹرڈ تھی اور اسی وجہ سے وہ اسے ایک غیر ملکی تاجر کو 41 ملین ڈالر میں فروخت کرنے میں کامیاب ہوئے
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 4 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 4 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل

