کولمبیا نے جنوبی کوریا کو 0-2 گول سے شکست دی


فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں کولمبیا نے جنوبی کوریا کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ کولمبیا کی میگا ایونٹ میں اپنے گروپ ایچ کے پہلے میچ میں پہلی کامیابی ہے۔ یوں کولمبیا نے میگا ایونٹ کا اپنا پہلا میچ جیت کر مہم کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔
کیٹالینا اور ماریا کاتالینا اسمے پینیڈا نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2023 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جارہا ہے۔ منگل کو سدنی فٹ بال سٹیڈیم ، سڈنی میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ گروپ ایچ کے میچ میں کولمبیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کولمبیا کی کیٹا لینا کو 30 ویں منٹ میں پنلٹی کک ملی جس پر انہوں نے گیند کو جال میں آسانی سے پھینک کر اپنی ٹیم کو جنوبی کوریا کے خلاف 0-1 کی برتری دلا دی۔
اس کے بعد کولمبیا کی ماریا کاتالینا اسمے پینیڈا نے 39 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا ۔ یوں میچ کے ہاف ٹائم پر کولمبیا کو جنوبی کوریا کے خلاف 0-2کی برتری حاصل تھی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔یہ کولمبیا کی اپنے گروپ ایچ میں پہلے میچ میں پہلی فتح ہے۔ کولمبیا نے نہ صرف میچ میں جنوبی کوریا کو 0-2 سے شکست دی بلکہ میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز بھی فاتحانہ انداز میں کر دیا۔میچ میں برطانوی ربیکا ویلچ ریفری تھیں

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 4 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 4 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 دن قبل





