مسلم لیگ ن کےگزشتہ دورمیں پاکستان میں ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی،احسن اقبال
مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013 میں وژن 2025 پیش کیا جس نے پاکستان کی مستقبل کی ترقی کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کیا ، وفاقی وزیر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نےمستحکم، شفاف اور مضبوط گورننس کی ضرورت پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013 میں وژن 2025 پیش کیا جس نے پاکستان کی مستقبل کی ترقی کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کیا، مسلم لیگ ن کےگزشتہ دورمیں پاکستان میں ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، اچھی اور شفاف گورننس ترقی کی کنجی ہے،اطلاعات کے انقلاب نے شہریوں کو آگہی اور معلومات سے طاقتور کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان گورننس 2023 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت نےدہشتگردی،لوڈشیڈنگ اورمہنگائی جیسے چیلنجزپر قابو پایا، پاکستان کی ترقی کے لئے اختلافات بھلاکر سب کو مل کرمحنت کرناہوگی۔انہوں نے کہا کہ اچھی اور شفاف گورننس ترقی کی کنجی ہے،اطلاعات کے انقلاب نے شہریوں کو آگہی اور معلومات سے طاقتور کر دیا ہے،گورننس کے ڈھانچوں کو شہریوں کی شراکت پہ مبنی نظام وضع کرنے ہیں ،گورننس کے عمل میں معاشرے کی ہر طبقے کو شامل کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کی کنجی برآمدات سے جڑی ہے ، آئندہ سات سے آٹھ سالوں میں ملکی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک لے جانا پاکستان کی خوشحالی و ترقی کی کنجی ہے ،پاکستان کے لئے آئی سیکٹر میں ترقی کے لامحدود مواقع موجود ہیں، حکومت نے قلیل مدت میں عوامی مفاد اور ترقی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ فائیو ایز فریم ورک پاکستان کو پائیدار ترقی کی شاہراہ پہ ڈالنے کا منشور ہے ، پاکستان کے کم ترقی یافتہ اضلاع میں ترقی کے منصوبے شروع کئے ہیں ،قومی مفاد کو ذاتی اور گروہی مفادات پر ترجیح دینا ہوگی ،جمہوریت میں ارتقائی عمل جاری رہتا ہے۔

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 4 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 دن قبل



