توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ نے کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیج دیا


سپریم کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کےلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی گئی، عدالت نے کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیج دیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی.۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس میں کہا کہ درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں،ٹرائل کورٹ کو کیسے حکم کردیں۔
سپریم کورٹ نےاسلام آباد ہائیکورٹ کو ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیاراور جج ہمایوں دلاور پراعتراضات سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔
گزشتہ روزچیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔
کیس کی سماعت کے آغازمیں ہی جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا کہ مناسب ہوگاکہ فریقین کوبھی بلا لیں۔ بعداازاں الیکشن کمیشن سمیت دیگرفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی تھی ۔
دوبارہ سماعت کے آغاز پر درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آٸی کمرہ عدالت میں موجود تھے ، جسٹس یحیی آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث سے مکالمہ کیا کہ ’مجھے امید ہے آپ مکمل تیاری سے آئے ہیں‘ جس کے جواب میں خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہماری دو درخواستیں زیر التواء ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نےاستفسار کیا کہ ’آپ نے ان درخواستوں کا ذکراس درخواست میں کیا ہے؟‘ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار اور جج ٹرانسفر کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
انہوں نے درخواستوں کے نمبر اور متن پڑھ کرسنائے جس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا، ’آپ یہ چاہتے ہیں ہائیکورٹ دونوں اپیلوں پر فیصلہ کرے‘۔
اس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ جی بالکل ہم چاہتے ہیں ان کا فیصلہ ہو ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ، درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں تو ٹرائل کورٹ کو حکم کیسےدیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کو کہہ رہے ہیں آپ کی اپیل اور تمام درخواستوں پرایک ساتھ فیصلہ کرے، تاہم ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں مداخلت مناسب نہیں ہوگی۔
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کی ٹرائل نہ کرنے کی درخواست نمٹا دی۔

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 days ago



