شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے بغیر کوئی ریاست آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیر داخلہ
پولیس کی تنخواہوں، مراعات، شہدا پیکج سمیت تمام مطالبات پورے کردیئے ہیں


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ امن و امان کی بہترصورتحال اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے بغیر کوئی ریاست آگے نہیں بڑھ سکتی، تمام سکیورٹی فورسز اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں، اس میں پولیس کا فرنٹ لائن کردار ہے۔
ایک سال میں وفاقی پولیس کی تنخواہوں، مراعات، شہدا پیکج سمیت تمام مطالبات پورے کردیئے ہیں، اب پولیس جرائم اوردہشت گردی پر قابو پانے کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے۔وہ بدھ کو اسلام آباد پولیس کی 38ویں کانسٹیبل پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت وفاقی پولیس کے دیگر حکام بھی اس پروقار تقریب میں شریک تھے۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر وفاقی پولیس کے جوانوں کی پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ شرکا سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ اس بیج میں شامل جوانوں کو ملک کے مختلف حصوں سے قابلیت کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا ہے، بھرتی کا یہ عمل سیاسی، لسانی تعصب سے بالاتر ہوکر مکمل کیا گیا ہے، یہ 1751 پولیس جوان بشمول خواتین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے، پولیس افسران اور جوان ہمیشہ اپنے حلف کی پاسداری کریں ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے افسران اورجوان ملک اورعوام کی حفاظت کے دوران شہادت کے رتبے پربھی فائز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہے۔

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 دن قبل



