Advertisement
پاکستان

پاکستانی وزیر خارجہ کا اپنے روسی ہم منصب سے   ٹیلیفونک رابطہ

دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ امور اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر مفید تبادلہ خیال کیا،ترجمان دفتر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 26th 2023, 10:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی وزیر خارجہ کا اپنے  روسی ہم منصب سے   ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان  ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ امور اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر مفید تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے بلیک سی گرین انیشی ایٹو (بی ایس جی آئی) پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس اقدام کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ اور غذائی تحفظ سے متعلق چیلنجوں کا باعث بننے والے عالمی غذائی سپلائی چین میں خلل پر اس کے ممکنہ اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے قابل عمل حل تلاش کرنے کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ترقی پذیر ممالک کو اس سے فائدہ پہنچے جو پہلے ہی معاشی دباؤ میں ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی ایس جی آئی میں شامل تمام فریق انیشی ایٹو کو بحال کرنے کے لئے تعمیری بات چیت میں مشغول ہوں گے۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ نے تمام فریقین کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے معاہدے کی بحالی کے لئے بین الاقوامی کوششوں کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے روسی ہم منصب کو یوکرین اور ترکی کے وزرائے خارجہ، امریکی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے کے ساتھ بی ایس جی آئی پر بات چیت سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس معاملے پر روس کے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا

Advertisement
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 4 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 3 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 3 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 3 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 3 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 2 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 2 دن قبل
Advertisement