حلیم عادل شیخ کی چھٹی،ایم کیو ایم کی رعنا انصار سندھ اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر مقرر
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دورانی نے رعنا انصار کو قائد حزب اختلاف کی نشست پر بٹھادیا


حلیم عادل شیخ کی چھٹی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں، اسپیکر نے قائد حزب اختلاف کی نشست پر بٹھادیا، جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر ایم کیو ایم کو جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی حمایت حاصل تھی۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کی رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کیا گیا جن کی تقرری کا اعلان اسپیکر سندھ اسمبلی نے کیا۔رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ رعنا انصارکو پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا جو سب کو دے دیا جائے گا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس 2 اگست کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago



