Advertisement
پاکستان

خواجہ آصف نے خواتین اراکین اسمبلی سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا

خواتین کے حوالے سے کوئی تضحیک آمیز گفتگو نہیں کی،وفاق وزیر دفاع

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 27th 2023, 8:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خواجہ آصف نے خواتین اراکین اسمبلی سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں ریمارکس پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خواتین کے حوالے سے کوئی تضحیک آمیز گفتگو نہیں کی اور نہ ہی  خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دیا تھا۔ تقریر کے دوران احتجاج کیے جانے پر خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اخلاق باختہ عورتیں عفت و عصمت پر لیکچر نہ دیں، پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں۔

وزیر دفاع نے خواتین اراکین پارلیمنٹ کو کھنڈرات اور عمران خان کی باقیات قرار دیتے ہوئے اُن نشتسوں کی جانب اشارہ کیا جہاں پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی سینیٹر زرقا سہروردی تیمور، ثانیہ نشتر، فلک ناز چترالی اور فوزیہ ارشد براجمان تھیں۔

خواجہ آصف نے اسپیکر اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کچرے کا لفظ حذف کرا دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور فرالر تالپور کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال ہوئے، ان کی جماعت کا لیڈر خواتین کے خلاف بات کرتا رہا ہے، یہ اپنے لیڈر کی زبان کی مذمت کیوں نہیں کرتیں۔ اگر یہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کے بیان پر معذرت کرتے ییں تو میں بھی معذرت کرنے کو تیار ہوں۔

Advertisement
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 16 گھنٹے قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 2 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 2 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 21 گھنٹے قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 17 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 16 گھنٹے قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement