Advertisement
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت پر تک ملتوی

عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 27th 2023, 8:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت پر تک ملتوی

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت، وکلا کی جانب سے کو پیشی کی  یقین دہانی پر سیشن کورٹ نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے جبکہ گواہان اور ثبوتوں کے خلاف درخواست مسترد کر دی گئی۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت جج ہمایوں دلاور نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی۔

وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ فوجداری کیس میں ملزم کی حاضری لازم ہوتی ہے، اگر عدالت مطمئن ہو تو صرف تب حاضری سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے ۔

جج ہمایوں دلاور  نے ریمارکس دیئے کہ سیکیورٹی کے انتظامات کرنا تو سیکیورٹی اداروں کا کام ہے،اب تک توشہ خانہ فوجداری کیس کی 37 سماعتیں ہوچکیں، عمران خان اب تک صرف 3بار عدالت پیش ہوئے،ایک بار چیرمین پی ٹی آئی گرفتار تھے اور دوسری بار عدالت سے باہر حاضری مارک ہوئی ، سابق وزیر اعظم  کے وکلاء کا کام صرف استثنی کی درخواستیں دائر کرنا ہے۔ 

وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ آج آخری بار درخواست استثنی دائر کی ہے سماعت پیر تک ملتوی کردیں،ہمیں کل کا تفصیلی فیصلہ بھی نہیں ملا، عمران خان کے ساتھ میٹنگ بھی ہے۔ 

جج ہمایوں دلاور نے سابق وزیر اعظم کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ یقین دہانی کراتے ہیں جس پر پر وکیل گوہر علی خان نے جواب دیا کہ جی مجھے ڈائرکشن ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیر کو پیش ہوں گے

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا ہے،میں پیر تک سماعت ملتوی کررہا ہوں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے حوالے سے کیوں کمٹمنٹ نہیں دے رہےاتنی بھی کمٹمنٹ نہیں کرسکتے کہ 31 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان ریکارڈ کروائیں گے؟ عمران خان  کی پیر کو پیشی کی کمٹمنٹ دیں تو ٹھیک ہے, آپ عمران خان کےسینئیر وکیل ہیں۔ 

وکیل گوہرعلی خان نےکہا کہ میں نے کبھی ذاتی حیثیت میں سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا نہیں کی، آج پہلی بار کررہاہوں،342 کا بیان تو ریکارڈ کروانا ہے، پیر کو کروا لیں گے،آپ کمٹمنٹ چاہتےہیں تو احکامات لے لیتاہوں،

جج ہمایوں دلاور  نے ریمارکس دیئے کہ توشہ خانہ کی 37 سماعتیں ہوئیں،آخری بار جب عمران خان پیش ہوئے تو بہت اچھی یادیں چھوڑ کر گئے۔ 

وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ میں نے ذاتی حیثیت میں سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

عمران خان کی جانب سےگواہان کے بیانات اور ثبوتوں کے پیش ہونے کے فیصلے تک سماعت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

امجد پرویز نے کہا کہ گواہان کے بیانات اور ثبوتوں کے خلاف درخواست جرح سے قبل دائر کرنا بنتی ہے،جرح ہوگئی ہے،سیشن عدالت نےفیصلہ ان ہی بیانات اور ثبوتوں پر کرنا ہے،ایسی درخواست کا جرح کے بعد آنا صرف تاخیری حربے ہیں،شائد پی ٹی آئی وکلاء کو غلطی لگ رہی ہیں کہ جرح میں گواہان سے اتنا کچھ پوچھ لیا ہے،گواہان پر کئی گھنٹوں پی ٹی آئی وکلاء نے جرح کی،پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ جرح کرنا ہمارا حق ہے۔

وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ سیشن عدالت میں ٹرائل  تاخیر کا شکار نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ سیشن عدالت کی جانب درست ہے،الیکشن کمیشن کے وکلاء کی ایک ہی بات  ہوتی ہے کہ ہم تاخیری حربے استعمال کررہے،اعلیٰ عدلیہ کی جانب سےگواہان کے بیانات، ثبوت اور دیگر دستاویزات پر فیصلہ کرنے تک انتظار کرنا بہترہوگا، عمران خان سیشن عدالت پیر کو آجائیں تو سب آسان ہوجائےگا۔

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ بیرسٹر گوہرعلی خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں نمائندگی کی،وکیل گوہرعلی خان نے 3درخواستیں سیشن عدالت میں دائر کی،سیکیورٹی خدشات کے تحت عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، عمران خان لاہور میں موجود ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کابیان ریکارڈ کروانے کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

جج ہمایوں دلاور  نے ریمارکس دیئے کہ درخواست استثنی اور سماعت ملتوی کی درخواست منظور کی جاتی ہے،توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کی جاتی ہے،تیسری درخواست مسترد کی جاتی ہے کیونکہ جرح مکمل ہو چکی ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت پیر 11 بجے کریں گے۔ 

Advertisement
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 3 days ago
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 2 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 2 days ago
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 2 days ago
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 21 hours ago
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 2 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 20 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 15 hours ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 16 hours ago
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 16 hours ago
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 2 days ago
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 2 days ago
Advertisement