Advertisement
پاکستان

پنجا ب اور اسلا م آباد میں بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کر لئے

اسلام آباد اور پنجاب میں الیکشن کمیشن نے قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کر لئے ہیں،الیکشن کمیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 27th 2023, 11:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجا ب اور اسلا م آباد میں بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے  اجلاس طلب کر لئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجا ب اور اسلا م آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے شیڈول و دیگر متعلقہ امور پر مشاورت کے لئے اہم اجلاس طلب کر لئے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخا بات کے انعقاد کے سلسلے میں میٹنگ 2اگست کوہوگی جس کے لئے سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آبادکو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق پنجا ب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ اور شیڈول فائنل کرنے کے لئے کمیشن نے 3اگست کو دوسرا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کومدعو کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب میں الیکشن کمیشن نے قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کر لئے ہیں ، دونوں اجلاسوں میں اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور مشاورت سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تاریخیں مقرر کی جائیں گی ۔

یا د رہے کہ الیکشن کمیشن نےپچھلے تین سالوں میں مسلسل کوششوں سے صوبہ خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل کر لئے ہیں جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی تما م انتظامات اور حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے،الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی بلدیاتی انتخابا ت جلد از جلد کرائے جائیں تاکہ تمام ملک میں بلدیاتی حکومتیں کے قیام کا مرحلہ مکمل ہو 

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 hours ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 3 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 3 hours ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
Advertisement