شہباز گل کو مبینہ طور پر ملک سے فرار کروایا گیا،جج کے ریمارکس


ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرانے 2صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ بھی جاری کردیا جس میں لکھا ہے کہ شہباز گل پہلے کی طرح پھر سے عدالت سے غیر حاضر رہے، انہوں نے وارنٹ منسوخی اور ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست کی۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس نےشہباز گل کےخلاف اشتہاری قرار دینےکی کارروائی سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرادی ہے، پولیس کے مطابق شہبازگل کی رہائشگاہ پر گرفتاری کرنے کی کوشش کی گئی، شہبازگل کی رہائشگاہ پراشتہاری قرار دینےکا اشتہار چسپاں کردیاگیا ہے۔
جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیے کہ شہباز گِل 4 ہفتوں کا کہہ کر ملک سے روانہ ہوئے تھے، لیکن وہ دراصل ملک سے فرار ہونا چاہتے تھے اب انہوں نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کردیا ہے، شہباز گِل کو مبینہ طور پر ملک سے فرار کروایا گیا ہے۔
جس پر وکیل شہباز گل نے کہا کہ شہباز گِل بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہیں فرار نہیں ہوئے۔
دوران سماعت ایف آئی اے اور نادرا نے شہباز گل کی پراپرٹیز کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی۔
جبکہ شہبازگِل کی جانب سے دائر کی گئء دونوں درخواستیں بھی عدالت نے مسترد کر دیں۔
شہبازگِل نے سماعت سیشن عدالت میں روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔
عدالت نے 31 جولائی کو شہبازگِل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago


