کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے پاس آٹا، چینی، کرائے اور بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج دس محرم الحرام ہے، اہل وفا کا نام آج بھی زندہ ہے، جنہوں نے گردنیں کٹوا دیں شہادتیں قبول کیں لیکن طاقتور کی بیت نہیں کی اور نہ ہی سر جھکایا۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نسلی اور اصلی ہی قربانیاں دیتے ہیں، مفاد پرست سیاسی ہتھیار پھینکنے میں پانچ منٹ نہیں لگاتے، کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے پاس آٹا، چینی، کرائے اور بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برادر یوسف شہباز صاحب نے افتتاح کا جمعہ بازار لگا دیا ہے، وہ اتنے افتتاح کر رہے ہیں کہ ان کو یہ معلوم ہی نہیں کہ دس بارہ دن کا کھیل باقی ہے، لوگوں کو سمجھ ہے کہ یہ پیسے کہاں سے آئیں گے اس پر کام کب شروع ہوگا، جھوٹ کی سیاست پروان چڑھ چکی ہے، اگر عوام نے جرأت کا مظاہرہ کیا جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو دفن کیا تو پاکستان میں بہتری آئے گی۔
آج دس محرم الحرام ہے اہل وفا کا نام آج بھی زندہ ہے جنہوں نے گردنیں کٹوا دیں شہادتیں قبول کیں لیکن طاقتور کی بیت نہیں کی اور نہ ہی سر جھکایا۔ نسلی اور اصلی ہی قربانیاں دیتے ہیں مفاد پرست سیاسی ہتھیار پھینکنے میں پانچ منٹ نہیں لگاتے کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے پاس آٹا چینی کرائے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 29, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل قلفی والا اور پاپڑ والا جاتا ہے، بڑا آدمی جیل سے کاروبار بھی چلاتا ہے اور سیاست کی دکان بھی چمکاتا ہے، جسے بجلی مفت ملتی ہے وہ بجلی کے نرخ بڑھاتا ہے، پاکستان میں جن کے پاس وسائل ہیں وہی اسمبلیوں کی شکل دیکھتے ہیں، مسائل زدہ لوگ اسمبلی کے اندر داخل بھی نہیں ہو سکتے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں جمہور کا نہیں بلکہ استحصالی طاقتوں کا قبضہ ہے، پاکستان میں جمہوریت مجبوریت کا دوسرا نام ہے، ایک گھنٹے میں 24 ارکان کی حاضری پر مشتمل اسمبلی 29 بل پاس کرے اور 85 اراکین پر مشتمل کابینہ ہو تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 12 دنوں کی بات ہے جب نگران وزیراعظم کا نام آئے گا تو سب کچھ پتہ چل جائے گا، پاکستان میں ایسا نظام چل رہا ہے جس کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ نگران حکومت کون بنائے گا، الیکشن کب ہوں گے، ہوں گے بھی یا نہیں ہوں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وہ الیکشن کیا تبدیلی لائے گا جہاں اپنے سارے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز ختم کر دیئے اور اب پھر اپنوں کو بانٹا اور غریبوں کو ڈانٹا جا رہا ہے، اگر الیکشن کا وقت آیا تو غریب ایسا فیصلہ دے گا کہ پی ڈی ایم کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 8 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 7 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 6 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 7 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 6 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago




