Advertisement
پاکستان

قائد اعظم یونیورسٹی میں ساڑھے گیارہ ارب روپے کی لاگت کےتین منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، احسن اقبال

حکومت نے گزشتہ روز ہی قائد اعظم یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کی بھی منظوری دے دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 4th 2023, 4:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قائد اعظم یونیورسٹی میں ساڑھے گیارہ ارب روپے کی لاگت کےتین منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں ساڑھے گیارہ ارب روپے کی لاگت کے تین منصوبوں چائنا پاکستان جوائنٹ ریسرچ سنٹر ان ارتھ سائنسز، سنٹر اف ایکسی لنس فار سی پیک، ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف مٹیریل اینڈ ایمرجنگ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

ہمیں پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، ہم 75 سال ضائع کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذکورہ منصوبوں کے حوالے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے میں گفتگو کرتےہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں ساڑھے گیارہ ارب روپے کی لاگت کے تین منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے گزشتہ روز ہی تینوں منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ اس موقع پر قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز علی اختر نے کہا کہ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی کاوشوں کے سبب ہی یہ منصوبے ہمیں ملے ہیں۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ روز ہی قائد اعظم یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وقت کی قلت کے سبب ہم یہاں آج ایک جگہ تین مختلف منصوبوں کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ منصوبے عرصہ چار چار سال سے التوا کا شکار تھے۔ترقی کیلئے قوموں کو سنجیدگی اور تسلسل سے کام کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں اس ملک میں بجلی نہیں تھی، ہم نے کمر باندھی وژن 2025 اپنایا ۔ اس وقت کے کئی بقراط اور سقراط ہم پر ہنستے تھے۔اللہ نے سی پیک کی صورت میں مدد بھیجی ۔

انہوں نے کہا کہ 5جولائی 2013 کو چین میں سی پیک سائن ہوا تو قلیل عرصے میں 46 ارب کے منصوبوں کی پلاننگ مکمل تھی۔ چین کے صدر نے پاکستان آنا چاہا تو ایک سیاسی جماعت نے ریڈ زون میں ڈرامہ لگایا ہوا تھا۔ آٹھ ماہ بعد ان منصوبوں کی بنیاد رکھی گئی تو وال سٹریٹ جرنل نے دنیا کو نوید سنائی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب اور ایران کی آئل انرجی کے مقابلے میں تھر کوئل کے ذخائر موجود ہیں۔ سی پیک کے سبب آج تھر کوئل زخیرہ سستی ترین بجلی پیدا کرنے کا زریعہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بدلی تو سی پیک کی رفتار بھی بدل گئی۔ سی پیک کے تمام منصوبوں میں تمام اخراجات چین نے اپنے ہاتھ سے کئے ہیں لیکن گزشتہ دور حکومت میں پھر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement