مہنگائی اور سیاسی انتشار سمیت غیر معمولی مسائل کا سامنا کیا


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کو معاشی آزادی کے حصول اور عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے بڑی اصلاحات شروع کرنا ہوں گی۔
اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کی قیادت کے اعزاز میں ان کی طرف سے دیئے گئے عشایئے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران اتحادی حکومت نے معاشی مشکلات، آئی ایم ایف کے ساتھ ناموافق بات چیت، تباہ کن سیلاب، مہنگائی اور سیاسی انتشار سمیت غیر معمولی مسائل کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا عمران نیازی کی حکومت نے چین سمیت دوست ممالک کے حوالے سے اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا اور منصوبوں میں بدعنوانی کے جھوٹے الزامات عائد کئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے چین کے ساتھ تعلقات بحال کئے جس نے ماضی میں پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں پچیس ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی تھی۔ انہوں نے اتحادی رہنمائوں، نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قیادت کا قومی اسمبلی میں اُن پر اعتماد کا اظہار کرنے، رہنمائی اور مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 19 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل



