Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام خواتین کرکٹرز کے لیے کمیونیکیشن ورکشاپ کا اختتام

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ اس ورکشاپ میں بائیس خواتین کرکٹرز نے شرکت کی،ترجمان پی سی بی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 4th 2023, 9:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام خواتین کرکٹرز کے لیے کمیونیکیشن ورکشاپ  کا اختتام

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام خواتین کرکٹرز کے لیے کمیونیکیشن ورکشاپ اختتام کو پہنچا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ اس ورکشاپ میں بائیس خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ خواتین کرکٹرز کی کمیونیکیشن کی مہارت میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ ایک بہترین شخصیت کے طور پر خود کو دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔

اس ورکشاپ کے انعقاد کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ یہ کھلاڑی دنیا بھر کے لوگوں کو کرکٹ کی سفیر کی حیثیت سے متاثر کرسکیں۔اس ورکشاپ میں کمیونیکیشن ماہرین اور پروفیشنل حضرات نے ان کھلاڑیوں کی رہنمائی کی اور رابطوں کے مختلف شعبوں سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے جن میں میڈیا انٹرویوز، سوشل میڈیا سے تعلق، عام لوگوں سے بات چیت اور کرائسس منیجمنٹ جیسے امور شامل تھے۔ورکشاپ کے شرکا کے لیے مختلف طرح کے سیشنز رکھے گئے تھے جن میں پریکٹیکل مشقیں بھی شامل تھیں جن کا مقصد ان کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کرنا اور رابطوں کی مختلف صورتحال میں نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنا تھا۔

ا س حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے کریئر نکھارنے میں ان کی کمیونیکیشن سے متعلق صلاحیت اہم کردار ادا کرتی ہے اور ساتھ ہی اس سے پاکستان کرکٹ کا مثبت امیج بھی دنیا کے سامنے آتا ہے۔انہوں نے کہا یہ ورکشاپ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی خواتین کرکٹرز کو بااختیار دیکھنا چاہتا ہے

اس ورکشاپ سے انہیں نہ صرف کھلاڑی کی حیثیت سے بلکہ کمیونیکیٹر اور لیڈر کے طور پر بھی آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ اس ورکشاپ سے کھلاڑیوں اور کھیل دونوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا اور یہ کھلاڑی جدید کرکٹ کے دور میں پریشر کو بہتر انداز میں ہینڈل کرنے کے لیے تیار رہیں گی۔

خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ عام رائے قائم کرنے کے ضمن میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کرتے وقت مکمل طور پر تیار اور پراعتماد رہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بہتر کمیونیکیشن شائقین ، اسپانسرز اور میڈیا سے مضبوط تعلق قائم کرتی ہے اور اس سے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے اچھے مواقع میسر آتے ہیں ۔

کھلاڑیوں کی کمیونیکیشن مہارت بڑھنے سے ٹیم میں بھی مثبت اور تعمیری ماحول پیدا ہوتا ہے جس سے وہ اگلی نسل کے لیے رول ماڈل اور مینٹور کا کردار بھی ادا کرتی ہیں۔ورکشاپ میں عالیہ ریاض، انوشے ناصر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ ، گل فیروزہ، منیبہ علی، ناجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز،عروب شاہ، طوبی حسن اور ام ہانی نے شرکت کی

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement