Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی تھانہ نیوٹاؤن مقدمے سے ڈسچارج ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت 15 روز کےلئے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 4th 2023, 10:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی تھانہ نیوٹاؤن  مقدمے سے ڈسچارج ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

شہر یار آفریدی کو انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،3ایم پی اوکے تحت دوبارہ گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت 15 روز کےلئے گرفتار کیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی کو گزشتہ رات بھی اڈیالہ جیل سے رہائی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش  کیا گیا تھا جس پرعدالت نے شہریار آفریدی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج حامد حسین نے ایس ایس پی آپریشن کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔ 

وکیل چودھری اشتیا ق کے مطابق شہریار آفریدی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اپنے وکلاء کے ہمراہ باہر آئے تو پولیس نے پھر دھاوا بول دیا۔ 

وکیل کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس شہریار آفریدی کو پھر سے گرفتار کرنا چاہتی تھی، ولیس نے وکلاء اور شہریار آفریدی کے کپڑے پھاڑ دئے جس پر شہریار آفریدی اور انکے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پناہ  لے لی۔

تاہم بعدا زاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ 3 ایم پی او کے حکم نامے کے تحت انہیں گرفتار کرکے  اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ یادرہے یہ ان کی چوتھی بار گرفتار ی ہے ۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement