قیمتوں کا تعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی بنیاد پر کیا گیا،ادارہ شماریات


ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 1.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 3 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں روزمرہ استعمال کی 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 23اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران سرسوں کے تیل کی قیمت میں 1.63فیصد، چکن 1.40، ایک کلو بناسپتی گھی 0.51 فیصد، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 0.36 فیصد، دال چنا 0.22 فیصد، آٹا 0.20 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 16.85 فیصد، سرخ مرچ پائوڈ 7.58 فیصد، لہسن 5.71 فیصد، پیاز 5.50 فیصد، خشک دودھ 5.17 فیصد، انڈے 3.86 فیصد، باسمتی چاول 2.06 فیصد، ایل پی جی 9.82 فیصد، پیٹرول 7.86 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 7.82 فیصد کا اضافہ ہوا۔
۔صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ کا تعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago







