ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے بعد حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے،وفاقی وزیر قانون


وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت بر وقت انتخابات کیلئے پر عزم ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے بعد حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے۔سینٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ مردم شماری ہو جائے تو انتخابات اس بنیاد پر کرائے جائیں۔ صوبوں کی شہری اور دیہی آبادی میں فرق آیا ہے اور بعض حلقوں میں تبدیلیاں آسکتی ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے معاملے پر دو گھنٹے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی میں آبادی کی شرح میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے۔ یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو اعتراضات تھے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ معاہدہ ہوا کہ 2018 کے انتخابات پرویژنل مردم شماری پر کرا لئے جائیں گے اور پھر ڈیجیٹل مردم شماری کرائی جائے گی۔ جنوری 2022 میں مشترکہ مفادات کونسل نے 18 ماہ میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس میں کوئی بدنیتی نہیں ہے۔ آئین کے مطابق اقدام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق اس حوالہ سے حکمت عملی سے آگاہ کرنا چاہئے۔ حکومت پرعزم ہے کہ انتخابات بروقت ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نا اہلی سے متعلقہ آئین میں واضح ہدایات ہیں۔ وزیر قانون نے کہا کہ ہر سال منتخب اراکین کو الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے جمع کرانا ہوتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف اور ان کی آمدن انتخابی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔ان کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ وہ 37 بار بلانے کے باوجود عدالت میں نہیں گئے۔ عمران کان کے پاس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کواپیل کا حق نہیں دیا گیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 9 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 7 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 12 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 14 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 10 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 12 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 10 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 9 hours ago





