Advertisement
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر سینیٹ میں ہنگامہ ،سیف اللہ ابڑونے بڑے انکشافات کر دیے

خان صاحب کو کہا ں تک روک سکو گے ہمت ہے تو اب ہی الیکشن میں آجائیں ،سیف للہ ابڑو

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 7th 2023, 12:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر سینیٹ میں ہنگامہ ،سیف اللہ ابڑونے بڑے انکشافات کر دیے

سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کل پورے پاکستان نے دیکھا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر،پاکستان کے سابقہ وزیراعظم ،اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے چیئر مین کو کیسے گرفتار کیا گیا۔

بغیر کسی پروسیڈنگ کے ایک نام نہاد کیس میں، اجلت میں ایک معمولی ایڈیشنل جج نے ایک فیصلہ دیا اور پولیس نے فوری طور پر چیئر مین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا تعجب اس بات کا نہیں کہ انہیں گرفتار کیا گیا بلکہ تعجب اس بات کا ہے کہ حکومت اگر عمل کرنے پر آئے تو معمولی عدالت کے احکامات پر فوری عمل درآمد کروا لے اور اگر احکامات کو ہوا میں اڑانے پر آئے تو سپریم کورٹ جو پاکستان کا سب سے بڑا عدالتی ادارہ ہے اس کے احکامات کو ہوا میں اڑا دے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود حکومت نے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن نہیں کروائے،سیف اللہ ابڑو نے مزید کہا کہ یہ پی ڈی ایم کی دیرینہ خواہش تھی کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالا جائے اور اس کے بعد الیکشن کرائے جائیں جو کچھ ہورہا ہے سب پی ڈی ایم کی خواہش پر ہورہا ہے ۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ اس سے صاف واضح ہوجاتا ہے کہ یہ فیصلہ جج ہمایوں  کو لکھ کر دیا گیا تھا جج ہما یوں نے نہ ہی وکیلوں کو سنا نہ ہی دلائل دیکھے صرف فیصلہ کر دیا، فیضان حیدر جج کی جگہ اس کو لاؤنچ کیا گیا ہے کیونکہ فیضان حیدر  کو ٹڑیننگ کے لیے بھیجنا چاہتے تھے جبکہ اب انعام کے طور پر جج ہمایوں  کو بھیجا گیا ہے۔

Advertisement
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 16 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 18 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 15 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement