Advertisement
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی اپیل کل دائر کریں گے ،شاہ محمود قریشی

اٹک جیل میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ میڈیکل ڈاکٹر کی پوسٹ ہی نہیں ہے،شاہ محمودقریشی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 7th 2023, 4:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی اپیل کل دائر کریں گے  ،شاہ محمود قریشی

وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے اپیل دائر کردیں گے چیئرمین پی ٹی آئی سے کسی کو نہیں ملنے دیا جا رہا اگر لیگل ملاقاتیں بھی نہیں کرنے دی جائیں گی تو   وکالت نامے پر دستخط نہیں ہوسکیں گے تو اپیل کیسے فائل کریں گے؟ طبی معائنہ ہرقیدی کاقانونی حق اورجیل حکام کافرض ہے پمز، پولی کلینک میں میڈٰیکل بورڈ تھا، لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جج آرڈر پر آئی جی اسلام آباد کوگرفتاری کی ہدایت کرتے ہیں ابھی عدالت کا آرڈر ہوتا ہے پنجاب پولیس زمان پارک پہنچ جاتی ہے آرڈر اسلام آباد پولیس کے پاس ہے گرفتاری پنجاب پولیس کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا آرڈر اڈیالہ جیل کا ہے اٹک جیل لےجایا گیا میں جانتا ہوں اٹک جیل میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اٹک جیل میں بی کلاس تک کی سہولت موجود نہیں ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا رسائی مانگتے ہیں لیکن انکار کر دیا جاتا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ اٹک میں میڈیکل ڈاکٹر کی پوسٹ ہی نہیں ہے  ایک معمولی ڈسپنسر دستیاب ہوتا ہےجس سے علاج کی توقع نہیں کی جاسکتی  کھانانہ جانےکیسا دیا جا رہا ہے چیئرمین کی جان کوخطرہ ہے اعلیٰ عدلیہ کونوٹس لیناچاہیے، توقع کرتےہیں انصاف دیا جائے گا۔

Advertisement
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 18 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • ایک دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 19 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 20 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement