اسلام آباد: حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں49 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترامیم میں کچھ چیزیں شامل کی جارہی ہیں، اور کچھ کو ہٹایاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اصل معاملہ انتخاب اور اس کے نتائج پر اعتماد کا ہے، ن لیگ نے کہا آر ٹی ایس بیٹھا اور دھاندلی ہوئی، ہم نے حلقوں کی نشاندہی کا کہا جو نہیں ہوئی، کراچی میں ہونے والے الیکشن میں بھی دھاندلی کا شور مچا ہوا ہے، ن لیگ پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام لگارہی ہے تاہم وزیراعظم نے پہلے ہی دن دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی بنادی تھی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات نہ لانے سے سیاسی اور جمہوری ترقی رک جائے گی لہذا ایسا الیکشن چاہتے ہیں نتیجہ ہر جماعت کو قبول ہو، انتخابی نظام میں اصلاحات تجویز کررہے ہیں اور ووٹنگ مشین لانا چاہتے ہیں تاکہ 20 سے 25 منٹ میں نتیجہ سامنے آجائے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا اپوزیشن کہتی ہے الیکشن کمیشن اصلاحات میں کردار ادا کرے لیکن انتخابی اصلاحات پر بات کرنا نہیں چاہتی، ووٹ کو عزت پارلیمان کو عزت دے کر ہی ملے گی، سینیٹ الیکشن میں ہم نے کہا اوپن ووٹنگ کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی جیسے سینیٹر بنے سب کے سامنے ہے، گیلانی صاحب کے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہارنے پر پھر شور مچایا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے الیکشن اصلاحات کے لئے براہ راست اپوزیشن کو دعوت دی، الیکٹورل ووٹنگ مشین سے الیکشن کا عمل شفاف اور تیز ہوگا تاہم اپوزیشن نے ساری عمر پرچیوں کی سیاست کرکےاقتدارحاصل کیا ہے۔
دوسری جانب بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارحلقے کھولنے کامطالبہ پورا نہ ہوا تو پی ٹی آئی نے 4 ماہ کاتاریخی دھرنادیا تھا، 2013 کے انتخابات کوتمام سیاسی جماعتوں نے آراوز کا الیکشن قراردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ نہیں ہے جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 میں49 تبدیلیاں کی جارہی ہیں، ترامیم میں کچھ چیزیں شامل کی جارہی ہیں،کچھ کو ہٹایاجارہا ہے۔ ہم انتخابی اصلاحات بارے سول سوسائٹی کو بریفنگ دیں گے،آئینی اداروں پر عدم اعتماد کا بحران پیداہوگیا ہے۔
بابر عوان نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کیلئےسیکشن 94 میں ترمیم لارہے ہیں، ای وی ایم کے استعمال کیلئے سیکشن 103 میں ترمیم لارہے ہیں، پولنگ اسٹاف افسران پر اگر کسی کو اعتراض ہوگا تو وہ اسے 15 دن میں چیلنج کرسکے گا۔ سیاسی جماعتوں کو پابند کررہے ہیں کہ اپنے سالانہ کنونشن منعقد کریں، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کیلئے دو ریفارم تجویز کی ہیں، حلقہ بندیاں نادرا کے ڈیٹا کے مطابق کریں گے، انتخابی فہرستیں نادرا کے آئی ڈی رجسٹریشن کے مطابق تیار ہونی چاہئیں،انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کیلئےترامیم لائیں گے، ترامیم میں کوئی ایسی چیز نہیں جو کسی ایک سیاسی جماعت کے مفاد میں ہو۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 5 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 15 منٹ قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل





