Advertisement

کورونا آئی پی ایل تک جا پہنچا ، میچ منسوخ

بھارت میں کورونا بے قابو ، آئی پی ایل کے کھلاڑی بھی کورونا سے بچ نہ سکے جس کے باعث آج کلکتہ اور بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 4th 2021, 4:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

آسٹریلوی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈر کا حصہ پیٹ کمننز کے ساتھ اسٹاف کے دوسرے لوگ کورونا کیسز سے متاثر ہوئےہیں۔ جن کو فوری طورپر آئسولیٹ کردیا گیاہے۔کرکٹ کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ 'کرک بز'  کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ 3 مئی کو ہونے والا کلکتہ نائٹ رائڈرز اور رائل چیلنجر بنگلور کا میچ ری شیڈول کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

کرک بز کی رپورٹ میں بھارتی حکام کی جانب سے میچ کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ کلکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث یہ میچ منسوخ ہوا۔

جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ورن چکرورتی اور سندیپ واریرز شامل ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت کورونا ہوا جب وہ انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔

پاکستان کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ ماجد بھٹی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کلکتہ نائٹ رائڈرز اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان میچ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث مسنوخ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement
ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم

ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم

  • 17 گھنٹے قبل
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر،  آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

  • 27 منٹ قبل
ٹرائی سیریز : پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا، جارح مزاج بیٹر سہ ملکی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان

ٹرائی سیریز : پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا، جارح مزاج بیٹر سہ ملکی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان

  • 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات

  • 14 گھنٹے قبل
سعودی عرب امریکا سے جنگی طیارے اور جدید ٹینک سمیت 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، ٹرمپ

سعودی عرب امریکا سے جنگی طیارے اور جدید ٹینک سمیت 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، ٹرمپ

  • ایک گھنٹہ قبل
اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور

  • ایک گھنٹہ قبل
بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق

  • ایک گھنٹہ قبل
کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر

  • 16 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل 

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل 

  • 14 گھنٹے قبل
ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 14 گھنٹے قبل
ٹرائی سیریز:زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا

ٹرائی سیریز:زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • 21 منٹ قبل
Advertisement