عمرہ زائرین مسجد الحرام آمد سے قبل عمرہ پرمٹ ضرور حاصل کرلیں، سعوی وزارت حج و عمرہ
موسم گرما میں عمرہ کرتے وقت معالج سے مشاورت کی جائے


مکہ مکرمہ: سعوی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مملکت کے قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین مسجد الحرام آمد سے قبل عمرہ پرمٹ ضرور حاصل کرلیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں زائرین سے کہا ہے کہ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرکے مقررہ قوانین کی پابندی میں تعاون کریں اور ایسا نہ کرنا عمرہ قوانین کی خلاف ورزی تصور ہو گا۔
وزارت نے کہا کہ زائرین نسک اور توکلنا ایپ پر عمرہ پرمٹ جاری کرا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما میں عمرے کے لیے تین ہدایات جاری کی ہیں۔پہلی موسم گرما میں عمرہ کرتے وقت معالج سے مشاورت کی جائے۔
دوسری موسم گرما میں عمرے کے لیے مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے۔ ایسے اوقات کا انتخاب کیا جائے جب درجہ حرارت معتدل ہو اور تیسری مسجد الحرام پہنچنے کے بعد اورعمرہ شروع کرنے سے قبل آرام کا وقفہ لیا جائے۔اس سے قبل وزرت حج نے عمرہ زائرین سے کہا تھا کہ وہ منتظمین کے ساتھ تعاون کریں، ہدایات کی پابندی کریں اور عمرہ کرتے وقت اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 31 منٹ قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 21 گھنٹے قبل








