یہ اقدام 2030 تک سالانہ 100ملین سیاحوں کا ہدف پورا کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے


جدہ: سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے سعودی عرب اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے ایک قدم کے طور پر بیجنگ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز کے ایگزیکٹیو چيئرمین کیپٹن ابراہیم الکشی نے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام 2030 تک سالانہ 100ملین سیاحوں کا ہدف پورا کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدہ اور ریاض سے بیجنگ کے لیے براہ راست پروازیں دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعلقات کو فروغ دینے کےلیے شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ السعودیہ ہر پیر اور جمعہ کو جدہ سے بیجنگ کےلیے2پروازیں چلائے گی جبکہ ریاض سے بھی مسافر ہر اتوار اور بدھ کو بیجنگ جا سکیں گے۔ابراہیم الکشی نے کہا کہ اس اقدام سے چین اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے نئے امکانات سامنے آئیں گے۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 12 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 12 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل







