دائر درخواست میں جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی


چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی
دائر درخواست میں قانونی ٹیم ،ذاتی معالج، خاندان کے افراد اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے، اپیل دائر کرنے کےلئے وکالت نامے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط لازمی درکار ہیں۔
عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے درخواست میں استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں حراست غیر قانونی قرار دی جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ کو پولیس وین میں بٹھا کرجیل میں لے جایا گیا۔ وکیل نعیم پنجوتہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط لیے تاکہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں ان کی سزامعطل کرنے کی درخواست دائر کی جائے گی۔
دائر کردہ درخواست میں عمران خان کے لیے جیل میں اے کلاس کی سہولیات کی فراہمی اور میڈیکل چیک اپ کروانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کوعمران خان کا میڈیکل چیک اپ کرنے کی اجازت دی جائے، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے قید میں دوسری رات بھی گزاردی۔ آج پیر کو پارٹی کی جانب سے عدالتوں سے رجوع کیے جانے کا امکان ہے اور اگر اعلیٰ عدلیہ نے سابق وزیراعظم کی سزا معطل کردی تو ان کی رہائی بھی ہوسکتی ہے۔
عمران خان کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں رکھا گیا ہے جہاں پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دے کر سخت سیکورٹی تعینات کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 14 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل






