Advertisement
پاکستان

توشہ خانہ کیس،ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا اور گرفتاری کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 7th 2023, 7:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ کیس،ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا اور گرفتاری کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184 ٹو کے تحت ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ صائمہ صفدر نے دائر کی ہے۔

درخواست میں ریاست، حکومت اور فیصلہ سُنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ سے فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے۔ کیس میں چیئرمین پی ٹی کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، اس کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کو 5 اگست کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے توشہ خانہ فو جداری کیس میں 3 تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، سزا کے علاوہ ان پر ایک لاکھ روپے جُرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر انہیں 6 ماہ مزید قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔

Advertisement
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 8 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 11 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 14 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 13 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 13 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement