Advertisement
پاکستان

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر اعتراض عائد

الیکشن ایکٹ میں اپیل کے ساتھ سزا معطلی دائر کرنے کا تصور نہیں،رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 8th 2023, 6:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر اعتراض عائد

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرار نے اعتراض عائد کر دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاء نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں اُن کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

خواجہ حارث اور بیرسٹرگوہر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردہ اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کافیصلہ خلاف قانون ہے،کالعدم قراردیاجائے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹتوشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اعتراض عائد کردیا ہے، اعتراض ہائیکورٹ ڈائری برانچ نے عائد کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں اپیل کے ساتھ سزا معطلی دائر کرنے کا تصور نہیں۔

دوسری طرف اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے اعتراضات دور کر دیئے، درخواست کل نمبر لگنے کے بعد دوبارہ مقرر ہو گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہوئی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جو وکلاء ملنا چاہتے ہیں دو تین دن میں بتا دیں اس لحاظ سے آرڈر کریں گے۔ جیل رولز میں جو سہولت ہیں وہی آرڈر کریں گے، قانون قاعدہ کے مطابق آرڈر کروں گا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے بدعنوانی کا مرتکب قراردیا گیا تھا۔

Advertisement
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 19 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 21 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 15 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 3 دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 20 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement