چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی ڈویلپمنٹ پر نظر رکھنے کا کہا ہے،شاہ محمود قریشی
وکلاء کے ذریعے چیئرمین سے رہنمائی لیتے رہیں گے،وائس چیئرمین تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کور کمیٹی کو واضع ہدایت دی ہے کہ سیاسی ڈویلپمنٹ پر نظر رکھنی ہے، جیل میں وکلاء کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی کو آگے لے کر چل رہے ہیں،جہاں ضرورت پڑی ان کی رہنمائی لیتے رہے گے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے تخفظات سامنے آ رہے ہیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی مردم شماری کی منظوری چیلنج کرنے جا رہی ہے۔نئی حلقہ بندی الیکشن میں تاخیر کی حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے باہر نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے تھے، مشاورت سنت بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے اور یہ جمہوریت بھی ہے۔
توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں کافی قانونی سقم ہیں، فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں لیکن جو فیصلہ آیا ہے اس پر ہمیں شیدی تخفظات ہیں،جو فیصلہ آیا ہے اسے ہم چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
راجہ ریاض من پسند اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ ایک ہی جان اور دو قالب ہیں، نگران وزیراعظم کا فیصلہ لندن سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں،
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 17 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل








