ذکا اشرف نے سرفراز نواز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹرز ویلفیئر پالیسی کے تحت ان کی تمام رکی ہوئی ادائیگیوں کا چیک دیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین ذکا اشرف نے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز سے ملاقات کے دوران ان کی پینشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ بھی موجود تھے۔
ملاقات کا مقصد جنوری 2017 سے سرفراز نواز کو رکی ہوئی ادائیگیوں کے مسئلے کو حل کرنا تھا، ملاقات کے دوران سابق فاسٹ بولرسرفراز نواز نےذکا اشرف کو چیئرمین منجمنٹ کمیٹی پی سی بی بننے پر مبارکباد دی۔
PCB restores Sarfraz Nawaz's pension following meeting with Mr Zaka Ashraf, Chairman of the PCB Management Committee.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 8, 2023
Read more ➡️ https://t.co/b5LUkd0ue7 pic.twitter.com/NSixkqBYSD
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اس موقع پر سرفراز نواز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹرز ویلفیئر پالیسی کے تحت ان کی تمام رکی ہوئی ادائیگیوں کا چیک حوالے کیا اور انہیں اپنی تمام تر حمایت کا یقین بھی دلایا۔
واضح رہے کہ یہ وہ ادائیگیاں تھیں جو سرفراز نواز کی جانب سے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث ڈسپلنری کارروائی کے تحت روک دی گئی تھیں ۔سرفراز نواز نے چونکہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے لہذا پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت وہ ادائگیاں بحال کردی گئی ہیں ۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 8, 2023
ذکا اشرف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو اس حالت میں دیکھ کر افسوس ہوا اور وہ یہ دیکھ کر بہت ڈسٹرب ہوئے کہ سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو ان کی پنشن جیسے حق سے محروم رکھا گیا۔ یہ بات انتہائی مایوس کن ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابقہ انتظامیہ نے پی سی بی کے خزانے کو ذاتی بدلے کے طور پر استعمال کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سرفراز نواز نے جس صورتحال کا سامنا کیا اس طرح کسی بھی کرکٹر نے نہیں کیا ہوگا اور وہ تمام سابق اور موجودہ کرکٹرز کو یقین دلاتے ہیں چاہے وہ ڈومیسٹک کرکٹرز ہوں یا انٹرنیشنل کھلاڑی ، پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام کرکٹرز کو اپنا اثاثہ سمجھتا ہے اور بورڈ ہر قدم پر ان کا خیال رکھے گا، یہ کھلاڑی پیار اور اپنے کرکٹ بورڈ کی جانب سے عزت و احترام کے مستحق ہیں۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- an hour ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 16 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 21 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago








