پاکستان کے سارے سیاسی فیصلے عدالتوں کے گرد گھوم رہے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے سارے سیاسی فیصلے عدالتوں میں ہیں اور عدالتوں کے گرد گھوم رہے ہیں،قانون کا مذاق پاکستان کی سیاست کا مقدر بن گیا ہے
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی فضاء میں لٹک رہا ہےایک دو روز میں زمین پر اتر آئے گا۔ موجودہ حکمران عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں اس لیے مردم شماری کے نام پرتاخیر ی حربے استعمال کر رہے ہیں۔ آئین میں 90 دن کے اندر کی گنجائش ہے نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔آئینی معاملات کا فائدہ ان کو ہوگا جو الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ مارچ میں سینیٹ کے الیکشن بھی ہونے ہیں پہلے ہی آئین کھائی میں گرا ہوا ہے شاید مزید گہری کھائی میں گر جائے۔
آج اسمبلیوں کی تحلیل ہونے کا آخری دن ہے اور حکومت جاتے جاتے بجلی صارفین پر 721 ارب روپے کا 6 روپے مزید بنیادی یونٹ کے اضافے کا بوجھ ڈال کے جا رہی ہے نگران وزیراعظم کا نام ابھی فضاء میں لٹک رہا ہےایک دو روز میں زمین پر اتر آئے گاکیوں کے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں اس لیے مردم…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 9, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ آج اسمبلیوں کی تحلیل ہونے کا آخری دن ہے اور حکومت جاتے جاتے بجلی صارفین پر 721 ارب روپے کا 6 روپے مزید بنیادی یونٹ کے اضافے کا بوجھ ڈال کے جا رہی ہے۔ لوگوں کے اپنے چولھے نہیں جل رہے انہیں سیاست کے چولھے جلنے اور بجھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ معاشی تباہی سیاسی انتشار آئینی بربادی اور ، عدلیہ کو ستمبر میں جانے سے پہلے اہم فیصلے آئین اور قانون کے مطابق سنا دینے چاہیں دس لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں اور پاکستان کے حالات اور سیاسی معاملات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بلاول کہتا ہے کہ ایسا میثاق جمہوریت چاہیےکہ مجھے اور مریم کو 30 سال کے لیے آسان راستہ مہیا کر دیا جائے، اگر انہوں نے 15 مہینے میں اتنی ترقی کر لی ہے تو الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں عوام میں کیوں نہیں جا رہے کل جو آئین کے تحفظ کا بھاشن دیتے تھے اج وہ 90 دن کی آئینی مدت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ 24 25 دفعہ ہم ائی ایم ایف کے پاس گئے ہیں کیونکہ ہماری کوئی چیز ٹھیک نہیں ہے اسٹاک ایکسچینج ایک دن میں ایک ہزار پوائنٹ گری ہے اور ڈالر 302 کا ہوگیا ہے

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago




