سپریم کورٹ نے 24 اگست تک سابق وزیر اعظم کی گرفتاری سے روک دیا


سپریم کورٹ میں وکیل قتل کیس نامزدگی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔
عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا۔
دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل امان اللہ کنرانی اور جسٹس مظاہر نقوی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، وکیلوں کو طلب کیا جارہا ہے۔
جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے دوسرے کیس نہیں صرف کوئٹہ وکیل قتل کیس ہے، اسی پر دلائل دیں۔
دوران سماعت شکایت کنندہ کے وکیل امان اللہ کنرانی نے بنچ کے دو اراکین پر اعتراض اٹھا دیا۔ وکیل نے کہا کہ بنچ کے رکن جسٹس مظاہر نقوی نے غلام محمود ڈوگر کیس میں انتخابات پر ازخودنوٹس لیا۔ بنچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی جونئیر جج کے طور پر تعینات ہوئے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں مقدمہ زیر التوا ہے۔ ایک ہمارے مقدمے کو میرٹس پر نہیں سنا جا رہا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ آپ ججز کی کردار کشی کیسے کر سکتے ہیں؟
جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ آپ کو اجازت کس نے دی ہے کہ اس طرح سے ہمارے بارے میں بات کریں؟
جسٹس حسن اظہر رضوی نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں کون سا کیس زیر التوا ہے؟ ثبوت دیں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے امان اللہ کنرانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا ہدایات دے کر بھیجا گیا ہے ؟ ہم بے جان نہیں ہیں جھوٹے الزامات کا جواب دیں گے۔
سپریم کورٹ نے سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل




