اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں کی منظوری دیدی۔وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں کی منظوری دیدی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ( این سی او سی) کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ترجمان وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔
چند روز قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ، عید کی تعطیلات 10سے 15 مئی تک ہوں گی۔
این سی او سی کے مطابق8 سے 16 مئی تک لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے جبکہ چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے بازار نہیں لگیں گے۔7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
عید کی تعطیلات سمیت8 سے 16مئی 2021 تک سیاحت پرمکمل پابندی عائد ہوگی، عید کی چھٹیوں کے دوران سفر پر پابندی ہوگی جبکہ تمام سیاحتی ریزورٹس، پبلک پارکس، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شاپنگ مال، ٹرانسپورٹ بند ہوگی ۔

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

اٹلی : کیتھولک چرچ کے پادریوں کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف
- 2 گھنٹے قبل

ہندوتوا فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے،اقلیتیں اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں،پاکستان
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ، طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ، دہشت گردی روکنے کیلئے نگرانی نظام پر بات ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کی 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پہلی اڑان
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں فضائی آلودگی بدستور برقرار، آلودہ ترین شہروں میں آج پھر سرفہرست
- 4 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پرتیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 14 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
- 2 گھنٹے قبل

معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل








