Advertisement
تجارت

پاکستان اور آذربائیجان تجارتی ٹرن اوور کو تین گنا بڑھانے میں مدد ملی ہے، خضر فرہادوف

دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے نمائشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 11th 2023, 5:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور آذربائیجان تجارتی ٹرن اوور کو تین گنا بڑھانے میں مدد ملی ہے، خضر فرہادوف

فیصل آباد: پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازیں شروع کی ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ سال 50 ہزار پاکستانی آذربائیجان گئے اور اس سے تجارتی ٹرن اوور کو تین گنا بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے۔

گزشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دوران گفتگو کے دوران سفیر نے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے نمائشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہمارے پاس ویزا کا بہت آسان طریقہ ہے جسے حاصل کرنے کیلئے صرف تین گھنٹے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ توانائی، صحت اور زراعت کے شعبے میں تعاون کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی فعال کردار ادا کرناچاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات منفرد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی پاکستان سے چاول درآمد کر رہے ہیں اور پاکستانی چاول کی آذربائیجان میں بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے حق میں تجارتی تعلقات چاہتے ہیں اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 300 سے زائد تاجر آذربائیجان کا دورہ کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے چاول پر عائد ڈیوٹی ختم کر دی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے آذربائیجان کو چاول برآمد کیا جائے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اچھے سفارتی تعلقات ہیں لیکن ہم ابھی تک ان تعلقات کو مستحکم دو طرفہ تجارت کو برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
Advertisement